ابوظہبی ،یواے ای کے صدر سے امریکی چیرٹی ورلڈ سینٹرل کچن کی سی ای او کی ملاقات، غزہ میں امداد کی فراہمی بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا

image

ابوظہبی ۔18مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید سے ابوظہبی میں امریکی چیرٹی ورلڈ سینٹرل کچن ( ڈبلیو سی کے) کی سی ای او ایران گور نے ملاقات کی ۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں امارات کے بڑے اداروں اور ورلڈ سینٹرل کچن کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد غزہ میں جاری انسانی تباہی کے درمیان امداد کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔

علاوہ ازیں ورلڈ سینٹرل کچن کے زیر انتظام ایک بحری جہاز جس میں 200 ٹن خوراک اور اشیائے ضرورت لدی ہیں قبرص سے ایک نئی امدادی راہداری کے ٹیسٹ کے طور پرغزہ بھیجا گیا ہے جہاں مسلسل اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور ناکہ بندی کے پانچ ماہ بعد قحط کی صورتحال ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US