اقوا م متحدہ ۔18مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کا مشن ایک پروگرام کی میزبانی کرے گا جس میں مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ تقریب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے جاری 68ویں اجلاس کا حصہ ہے جو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پیر کی سہ پہر منعقد ہو گی۔اس تقریب میں اقوام متحدہ کی سفارتی برادری، حقوق نسواں کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور حقوق کے کارکنان شرکت کریں گے۔