یورپی یونین مصر کو 7.4 بلین یورو کا مالیاتی پیکج فراہم کرے گا

image

قاہرہ ۔18مارچ (اے پی پی):مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یورپی یونین نے ملک کی معیشت کو تقویت دینے کے لیے تقریباً 7.4 بلین یورو (8.06 بلین امریکی ڈالر) کا مالیاتی پیکج فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے

شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ ریمارکس دورہ کرنے والے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور بلاک کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مصر اور یورپی یونین نے باہمی تعاون کے راستے پر گامزن ہونے کے لیے ایک مشترکہ سیاسی اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔

مصری ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی پیکج بنیادی طور پر مصری معیشت کے تین پہلوؤںرعایتی فنانسنگ، سرمایہ کاری کی ضمانتیں، اور دو طرفہ تعاون کے منصوبوں کے نفاذ کے لیے تکنیکی مدد پر توجہ مرکوز کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US