پیانگ یانگ۔18مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا کہ روس میں شمالی کوریا کے سفیر کم جونگ ان کا مبارک باد کا پیغام روسی وزارت خارجہ کے حوالے کریں گے۔
واضح رہے کہ روسی سینٹرل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ورسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 95.08 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ 87.32 فیصد ووٹ حاصل کیے۔