غزہ میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں ، ترک صدر

image
کابل ۔18مارچ (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں اور ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عالم اسلام نے بھی اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی منافقت، جنہوں نے اسرائیل کو اس قتل عام کے لئے گولہ بارود سے مدد فراہم کی، غزہ کوبچوں اور خواتین کے دنیا کے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی اس امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی۔ بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس پر اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے غزہ کے بھائیوں کی مدد کرتا ہے، صدر نے کہا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ جاری رکھے گا، جو کہ 40 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US