ریاض ۔19مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ 4 پر ٹریفک حادثے میں ام القری یونیورسٹی کی 2طالبات ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی طالبات سوار تھیں۔ بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی۔ متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی جس کے بعد ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔