یوکرین کا یورپی یونین کی جانب سے نئی فوجی امداد کا خیر مقدم

image

کیف ۔19مارچ (اے پی پی):یوکرین نے یورپی یونین کی جانب سے نئی فوجی امداد کا خیر مقدم کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ نےکہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبانے یوکرین کو فوجی مدد کے لیے اضافی 5 بلین یورو (تقریباً 5.44 بلین امریکی ڈالر) مختص کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امداد کو غیر مقفل کرنے کا اقدام یوکرین کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے جمہوریہ چیک کا یوکرین کے لیے توپ خانے کے گولہ بارود کی خریداری کے اقدام پر شکریہ ادا کیا اور ان ممالک کی تعریف کی جو اس اقدام میں شامل ہوئے ہیں۔یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کے لیے یورپی امن سہولت (ای پی ایف ) کے تحت 5 بلین یورو (تقریباً 5.44 بلین امریکی ڈالر) مختص کیے تھے۔ ان فنڈز کو یوکرین فوجی ساز و سامان اور تربیت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US