امریکی فضائیہ کے ریپر ڈرون کا زمینی کنٹرول سٹیشن سے رابطہ منقطع، پولینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

image
وارسا۔19مارچ (اے پی پی):امریکی فضائیہ کے ریپر ڈرون ایم کیو نائن کا زمینی کنٹرول سٹیشن سے رابطہ منقطع ہونے کے باعث اسے پولینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ طاس کے مطابق پولش جنرل کمانڈ آف آرمڈ فورسز نے اطلاع دی کہ امریکی فضائیہ کے ایم کیو نائن ریپر ڈرون نے اپنے زمینی کنٹرول سٹیشن سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پولینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے، جو پولینڈ کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا ۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ لینڈنگ محفوظ غیر آباد علاقے میں طریقہ کار کے مطابق ہوئی۔ بیان کے مطابق جائے وقوعہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US