امریکی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

image

منیلا۔19مارچ (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں اضافہ کرنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو فلپائن سے بتائی جہاں ان دنوں امریکی وزیر خارجہ دورہ پر پہنچے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے،بعد ازاں وہ جمعرات کو مصر جائیں گےاور مصری حکام سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ فوری جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو دیگر تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناتا ہے، غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرتا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US