ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کےمعاون وزیر دفاع انجینئرطلال بن عبداللہ جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پرہیں جہاں انہوں نے دفاعی صنعت کے حوالے سے تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق انجینئر طلال بن عبداللہ نے جنوبی کوریا کے ہم منصب شین وان اور ڈیفنس ایکوزیشن اتھارٹی کے وزیرسیوک جونگ گون کے علاوہ دفاعی صنعت سے متعلق کورین کمپنی کے سی ای او سے ملاقاتیں کیں اور دفاعی صنعت کے فروغ کےلیے جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ مشترکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔معاون وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کی متعدد کمپنیوں کا بھی دورہ کیا اور دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔