سعودی عرب ، 15 واں طیارہ 70 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین کے لیے روانہ

image

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں شاہ سلمان ہیومنیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر انتظام 15 واں سعودی عرب کا امدادی طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یوکرین کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔العربیہ کے مطابق اس طیارے میں 70 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو یوکرین کی سرحد کے قریب جمہوریہ پولینڈ کے زوسوف ہوائی اڈے کی طرف جا رہا ہے۔

وہاں سے سامان کو یوکرین کے اندر منتقل کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں خوراک، جنریٹر، برقی آلات اور بچے کے دودھ شامل ہیں۔سعودی عرب کی طرف سے یہ امدادی طیارہ دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی مدد کے فریم ورک کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US