بیجنگ۔20مارچ (اے پی پی):چین نے زمین اور چاند کے درمیان مواصلاتی رابطے کے لیے نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا ۔ شنہو ا کے مطا بق چین نے بدھ کو زمین سے چاند تک مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیاجو اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔
اس سیٹلائٹ کے ذریعے دور بیٹھے چاند کےنمونے حاصل کیے جاسکیں گے۔ یہ سیٹلائٹ کو میگ پائی بریج 2 کے نام سے موسوم ہے جسے چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 31 منٹ پر جنوبی صوبے ہینان کے مرکز سے لانچ کیا گیا۔