خرطوم ۔20مارچ (اے پی پی):سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ٹی آرٹی کے مطابق سوڈانی فوج کا طیارہ ملک کے شمال میں واقع یدا کے علاقے میں کسی نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔جب کہ فوجی اہلکاروں سمیت عملے کے 7 افراد میں سے 5 کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ۔ حادثے بارے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔