امریکی فضائیہ کا اے جی ایم 183 ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

image

واشنگٹن ۔20مارچ (اے پی پی):امر یکی فضائیہ نے اے جی ایم ۔183 ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تا س کے مطابق اس ہائپر سونگ میزائل کو 17 مارچ کو ایک B-52 سٹریٹجک بمبار سے لانچ کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں گوام میں واقع امریکی اینڈرسن ایئر فورس بیس سے ٹیک آف کیا تھا۔

امریکی فضائیہ نے نشاندہی کی کہ وہ ٹیسٹ لانچ کی تفصیلات جاری نہیں کرے گی،اس کا مقصد ہائپر سونک پروگرام کو بڑھانا ہے۔ واضح رہے یہ امریکی فضائیہ کا17 مارچ کو لانچ کیا گیا اے جی ایم 183 پروٹوٹائپ میزائل کا پانچواں تجربہ تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US