امریکا نے بحرین کو 2.2 بلین ڈالر کے جنگی ٹینکوں کی فروخت کی منظوری دے دی

image

واشنگٹن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکا نے بحرین کو 2.2ارب ڈالر کے ٹینکوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ اے ایف پی کے مطابق محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کو مطلع کر دیاگیا ہے کہ وہ بحرین کو 50 ایم 1اے2ا برامز ٹینک فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ فروخت بحرین کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 30 امریکی کنٹریکٹرز اور ایک سرکاری اہلکار کو تربیت کے لئے پانچ سال تک کے لئے بحرین بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ بحرین امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کا گھر ہے اور اسے ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US