وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کاٹیلی فون،وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

image
اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے بدھ کو ٹیلی فون کرکے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان بحرین تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔

وزراء نے دو طرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے جلد اجلاس کے ذریعے پاکستان اور بحرین کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US