سپاہی نعمان فرید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا

image
راولپنڈی۔27مارچ (اے پی پی):تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نعمان فرید 25 اور 26 مارچ 2024 کی درمیانی شب تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہلخانہ و عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US