غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کو تین دن ہو گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ہے ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے۔ ترجمان نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کا قتل عام بند، غیر انسانی محاصرہ ختم اور غزہ کے تمام حصوں میں انسانی امداد کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل اور جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششوں میں مزید اضافہکرنا چاہیے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US