رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

image

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہونے جا رہا ہے۔ تاہم رات ہونے کے باعث سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سورج گرہن رات 11 بج کر 17 منٹ پر عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US