بھارت کا پاکستان سے باضابطہ رابطہ، ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا

image

سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے باضابطہ رابطہ کرکے ممکنہ بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی اطلاع دی اور یہ پیغام بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ذریعے پاکستان کو پہنچایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا جس میں پاکستان کو پیشگی طور پر صورتحال سے باخبر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس پیشرفت کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US