ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عیدالفطر منائے جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شوال المکرم 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں عیدالفطر کل 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔
چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔