ہر نئےمہینے کا آغاز لوگ اس امید سے کرتے ہیں کہ یہ مہینہ گزرے ہوئے مہینوں سے بہتر ہوگا اور جو کام پچھلے ماہ نہ ہوسکے وہ نئے ماہ مکمل ہوجائیں گے۔
کوئی بھی شخص یہ نہیں جانتا کہ نیا سال یا مہینہ اس کے لیے کیسا ثابت ہوگا لیکن ہم آپ کو بتائیں گے کہ اجرام فلکیات کے ماہرین نے اپریل 2024 کے لیے کن تین ستاروں کو خاص قرار دیا ہے اور پیشنگوئی کی ہے۔
برج سرطان
برج سرطان والے افراد کے لیے اپریل گزشتہ اور آنے والے مہینوں سے بہترین گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بہت سے ادھورے کام مکمل ہونے کے قوی امکانات ہیں، ساتھ ہی ان افراد کے مشکل اور بظاہر ناممکن کام مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔
برج دلو
ان افراد کو اپریل میں ایک غیر معمولی وقت کے لیے تیار رہنا ہوگا، یہ مہینہ ان کو دکھائے گا کہ یہ دراصل ہیں کون اور کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ ماہ ان کو اپنا مثالی مستقبل بنانے میں مدد کرے گا۔
اس مہینے بہت ساری خوشخبریاں بھی ملنے کے امکانات ہیں۔
برج حوت
ماہرین فلکیات کے مطابق برج حوت بھی ان تین خوش قسمت ستاروں میں ہے جن کا یہ مہینہ کافی اچھا گزرے گا۔
یہ ماہ ان افراد کے لیے بہت سے نئے مواقع بھی لائے گا۔