وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6/2 کا دورہ ،اپ گریڈیشن کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا

image
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6/2 کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جاری کام کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے100سکولوں اور کالجوں میں تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ اپ گریڈیشن کے کام میں نئے آئی ٹی لیبز، لائبریریاں، بہتر واش رومز، ذہنی کھیلوں کے کمرے اور میڈیکل رومز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US