سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، 5 جون کو سماعت ہو گی

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ 5 جون 2024 بدھ کو کیس پر سماعت کرے گا۔

اس حوالہ سے عدالت کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واوڈا اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ قبل ازیں فیصل واوڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US