ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی ملاقات

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کے بجلی کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان زرعی صوبہ ہے جس کا دارومدار بجلی پر ہے، بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا منصوبہ، سی پیک، ٹیوب ویلز کیلئے بجلی کا ہونا ناگزیر ہے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کیسکو اور بلوچستان میں زمینداروں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔

سیدال خان نے کہا کہ شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان میں زراعت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بلوچستان کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ پاور ڈویژن بلوچستان کے توانائی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US