نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امریکہ کی طرف سے حالیہ دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US