پاکستان اور سینٹ لوشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان اور سینٹ لوشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے لئے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

سفارتی تعلقات کے معاہدے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم اور سینٹ لوشیا سے ان کی ہم منصب سفیر مینیسا رامبلی نے متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان نے پالائو، کریباتی، ڈومینیکن ریپبلک، سینٹ کٹس اینڈ نیوس اور ڈومینیکا دولت مشترکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی اپنی سفارتی رسائی کو بڑھانے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US