وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے آئی ایم ایف نمائندہ کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر پر تفصیلی تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی نمائندہ سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، کنیکٹویٹی، فائبرائزیشن، ڈیجیٹل ڈیوائسز ڈیجیٹلائزیشن کی بنیاد ہیں، نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پر عزم ہیں،ملکی ترقی کے لئے ہیلتھ، ایجوکیشن، ایگریکلچر سیکٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن اہم ہے۔

آئی ٹی سیکٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، اس سیکٹر میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں،ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US