اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مالم جبہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔