وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب عہدیداران ملک میں صحافت کے معیار کی مزید بہتری اور فیک نیوز کے سد باب کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ارشاد احمد عارف کو صدر، اعجاز الحق کو سیکرٹری جنرل، انور ساجدی کو سینئیر نائب صدر اور باقی منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کی ملک میں معیاری صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔

پر امید ہوں کہ سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران ملک میں صحافت کے معیار کی مزید بہتری اور فیک نیوز کے سد باب کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں آزادی صحافت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔صحافتی برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US