پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ایک منظم تنظیم ہے، نومنتخب عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے پیغام میں مبشر حسن نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صحافتی اقدار اور میڈیا ادارے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی مسلمہ ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پی آئی او مبشر حسن نے سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکریٹر جنرل اعجاز الحق، سینئر نائب صدر انور ساجدی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US