پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن ، 5 پٹرول پمپس سیل

image

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 پٹرول پمپس سیل کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کی رات حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف پٹرول پمپوں کی انسپکشن کیں۔

انہوں نےحکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے والے 5 پٹرول پمپ سیل کر دئیے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الفور کمی نہ کرنے پر پٹرول پمپ مینجر کوگرفتار کر لیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہری پٹرول/ڈیزل کی قیمت نوٹیفکیشن کے مطابق ادا کریں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے والے پیٹرول پمپ کی شکایات لازمی کریں، پٹرول/ڈیزل کی فراہمی بند کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی ریلیف عوام تک فی الفور من و عن پہنچایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US