پی ٹی آئی کے ٹرولز کو اپنے جوتے کے نیچے رکھتا ہوں، فیصل واوڈا

image

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ جوڑ کربولتا رہا کہ اس طرف نہ جائیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9مئی کے بعدایس آئی ایف سی پرتنقید کی اور اب 71لے آئے،ایس آئی ایف سی پاکستان کو بچانے کا منصوبہ ہے،ہم سب ایس آئی ایف سی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ہم عوام پارٹی میں شمولیت کیلئےکئی بڑے سیاستدان رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی

ملک توڑنے کی سیاست اس ملک میں کوئی نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی کی طرز سیاست ملک توڑنے کی ہی سازش ہوتی ہے،ہماری یہی سوچ ہونی چاہئے کہ ہم اپنی فوج کو مضبوط کریں گے۔

میرے لئے سپریم کورٹ اور باقی کورٹس بہت محترم ہیں،21کا نمبر بہت اہم ہے،21اکتوبر کو نوازشریف آئے تھے،ٹرولنگ سے لوگ ڈر رہے ہیں، ٹرولنگ سے اپنے فائدے اٹھا رہے ہیں،میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کو اپنے جوتے کے نیچے رکھتا ہوں۔

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے،جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بڑی قربانیاں دی ہیں،بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے تو اس کا کریڈیٹ ایس آئی ایف سی اور آرمی چیف کو دیتا ہوں،بانی پی ٹی آئی اگر کہہ رہے کہ میں نہیں چلانے دیتا ویڈیو تو آج ہی آج ویڈیو ڈیلیٹ کرائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US