شمالی پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی لہر مزید تیز ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری ریکارڈ کی گئی، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ملکۂ کوہسار مری بدھ کے روز گھنے بادلوں کی لپیٹ میں رہا جہاں شدید سردی نے شہریوں اور سیاحوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ موسم کی اس صورتحال کے باوجود ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح نئے سال کی آمد منانے مری پہنچ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مری اور گردونواح میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔