پشاور ، پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر نامعلوم افراد کا تشدد ، اسپتال منتقل

image

پشاورمیں پی ٹی آئی رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ان کی عیادت کیلئے ایل آر ایچ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، تشدد کا الزام، عدالت میں پیش، دو روزہ ریمانڈ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق علی زمان کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عید گاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے زدوکوب کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US