بانی پی ٹی آئی سے ناراض نہیں لیکن ان کے فیصلوں پر دکھ ہوا ، شیر افضل مروت

image

پی ٹی آئی رہنما ور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے جس انداز میں فیصلوں کا اعلان ہوا اس سے دکھ ہوا، مجھے سنے بغیر کیوں ایسے فیصلے ہوئے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو احتجاج کروں گا، اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا۔

عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا، میں نے کہا آپ کہیں تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، میری بے توقیری کی گئی ہے۔ ابھی تک میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، ان سے ناراض نہیں ہوں لیکن ان کی طرف سے فیصلوں پر دکھ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جب عوام نکلیں گے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US