ساہیوال ، آتشزدگی سے ٹیچنگ اسپتال کا چلڈرن وارڈ اور سامان جل گیا ، بچے ایمرجنسی منتقل

image

ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں وارڈ اور سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کے مطابق ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پا لیا گیا، ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ہری پور کے گرلز ہائیر سکینڈری اسکول میں آتشزدگی ، 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جبکہ آگ کے باعث چلڈرن وارڈ اور اس کا سامان جل گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US