سنگین مقدمات کی منظوری کیخلاف عمران خان کی درخواست 10 جون کو سماعت کیلئے مقرر

image

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

عمران خان کا قید تنہائی میں رکھنے کا موقف غلط ، ملاقاتیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف فوج اوردیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US