زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

image

پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے، پارلیمانی لیڈر کیلئے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرکا اعلان

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US