ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل ، اعظم خان ڈراپ

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کو آج بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ جن میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے، ان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US