بہاولنگر ، خواجہ نور محمد مہاروی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان

image

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

خواجہ نور محمد مہاروی کا عرس ہر سال 3 ذوالحج کو منایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ  نے مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون بروز پیر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

وفاقی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے پر غور

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 10 جون پیر کو بہاولنگر کی عدالتوں میں چھٹی کی منظوری دیدی،10 جون کو ضلع بہاولنگر کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US