پنجاب حکومت کا ملازمین کو عید سے پہلے جون کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

image

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ پیشگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

حکومت نے وزیراعلی کے احکامات پر ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دیں ، ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

ذرائع کے مطابق کل پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US