بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے بیشتر شہروں میں موسم کے گرم رہنے اور بعض مقامات پر بارش برسنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ تاہم مختلف حصوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

ملک میں مزید بارشیں ہونگی ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ، دادو، مٹھی، تربت، بہاولپور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US