پیپلز پارٹی بجٹ کی تیاری سے لاعلم ، تحفظات کا اظہار کر دیا

image

حکومت اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسی تجاویز، کیسا بجٹ، حکومت نے کچھ بتایا نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں اضافی وزارتیں مانگ لیں

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز، ترقیاتی پروگرام پر کیا کچھ کر رہی ہے، نہیں معلوم ، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیا جا رہا ہے، وفاقی وزارتوں کے منصوبوں میں کیا نیا ہے کیا پرانا ؟ ہمیں نہیں بتایا گیا۔

بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 593 ارب روپے مختص کئے جانیکا امکان

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ بجٹ حکومت خود بنا رہی یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جا رہا ہے، حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئر کر رکھا ہے، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھیں گے کہ یہ کیا کر دیا، کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں؟۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US