خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ، 13اہلکار شہید ہوئے ، سی ٹی ڈی رپورٹ

image

 محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے ، بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک  3، 3، خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں ایک ایک حملہ رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان 15 حملوں میں پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں 9 اہلکار شہید ، 30  زخمی ، بنوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی  جبکہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔ بنوں، خیبر اور لکی مروت میں ایک ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US