محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

image

سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کے حوالے سے تحفظات تھے۔ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہو گیا ہے اسلئے الگ ہونا ہی بہتر تھا۔

ن لیگ پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے پارٹی نے پاور پالیٹکس شروع کی اس وقت سے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا تھا ۔اس وقت تک پارٹی کیساتھ تھا جب پارٹی کا عوام پر انحصار تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شدید اختلافات تھے ، الیکشن ، عدم اعتماد اور 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی پر اختلاف تھا، اگر پاور پالیٹکس چاہیے ہو گی تو کسی سے کیا بات ہو گی۔

محمد زبیر نے کہا کہ ابھی کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US