گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے قومی ٹیم آج کا میچ ضرور جیتے، ہمارے دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان ویران ہیں، اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں، پلیئرز فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ پر توجہ دیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا دعا ہے آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے، دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے۔ ایسے نہیں ہوتا کہ ہم دعائیں دیں اور وہاں وہ کیچ ڈراپ کریں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی سے پختونخوا ہائوس کی انیکسی خالی کرا لی گئی ، داخلے پر پابندی