معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

image

پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

تسکین ظفر کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے لالکرتی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ، وہ 1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

اسٹرازینکا ویکسین لگوانےسےنیوز کاسٹر کی موت

تسکین ظفر نے پی ٹی وی میں بطور نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ فرائض انجام دئیے ، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں ، انہیں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے  پڑھی تھی، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US