لکی مروت ،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی،کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

image

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں  کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین ، سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

اسد عمر کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

آئی ایس پی آرنے مزید کہا  گھناؤنے فعل کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US