ہرزہ سرائی کا الزام ، حماد اظہر سمیت 45 افراد کیخلاف مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما عمار گجر گرفتار

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں حماد اظہرپر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔  سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن، ضلعی صدر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے  روپوش رہنماء حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر و دیگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گتھم گتھا ہو گئے۔

واضح رہے کہ عمرایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ شب برج دارا میں کسان کنونشن سے خطاب کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US